بھٹکل بیفا کے فٹ بال ٹورنامنٹ کا اختتام؛ آٗئی اے  یو ایچ ایس اور اے آئی ٹی ایم نے ماری بازی

03:16PM Sun 25 Dec, 2016

بھٹکلیس نیوز / 25 دسمبر، 16 بھٹکل / (رضوان گنگاولی)  بھٹکل انٹر فٹ بال ایسوسی ایشن (بیفا) کے زیر اہتمام قریب ایک ہفتہ سے نوائط کالونی کے تعلقہ اسٹیڈیم میں جاری  فٹ بال ٹورنامنٹ کا آج اختتام ہوا، جس میں کالج سطح کے مقابلوں میں انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (اے آئی ٹی ایم) کی ٹیم جبکہ اسکول سطح کے مقابلوں میں اسلامیہ اینگلو  اردو ہائی اسکول کی ٹیم نے اور انڈر 14/مقابلوں میں آئی اے یو ایچ ایس نے  بازی مار لی ہے۔ Bifa-footbal-16 Bifa-footbal-17 اطلاع کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں کل 19/ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور آج یہاں اسکول کے زمرہ میں اقراء اسکول مرڈیشور اور آئی اے یو ایچ ایس کے مابین مقابلہ تھا جبکہ کالج سطح پر جامعہ اور اے آئی ٹی ایم کے مابین مقابلہ جس میں آئی اے یو ایچ ایس اور اے آئی ٹی ایم نے بازی مار لی ہے۔ اس موقع پر ونر اور رنرز اپ ٹرافی کے علاوہ بیسٹ گولی کیپر  ایوارڈ ناصف کو ،بیسٹ اسٹرائیکر ایوارڈ عبدالمعید کو دیا گیا جبکہ اسکولی طلبہ میں بیسٹ گول کیپر کا ایوارڈ کعب کو دیا گیا ۔ Bifa-footbal-02 Bifa-footbal-01 اختتامی تقریب میں قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب، جناب ارشاد صدیقہ صاحب،جناب قمر سعدا صاحب،جناب عنایت اللہ شابندری صاحب،جناب نذیر قاسمجی صاحب،جناب اشتیاق صاحب،جناب معاویہ محتشم صاحب اور دیگر حضرات موجود تھے۔ Bifa-footbal-21