مودی کے صنعتکار دوستوں، اصل کالابازایوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی:راہل
03:03PM Thu 17 Nov, 2016
ممبئی، (ایف او یس)
500اور 1000روپے کے نوٹ کو بند کرنے کے حکومت کے فیصلے کی تنقید کرتے ہوئے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ اصل کالابازاریوں اور وزیر اعظم کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔عام آدمی کی پریشانی کے تئیں ہمدردی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وہ ممبئی مضافاتی علاقہ وکولا کے ایک اے ٹی ایم پر کچھ دیر رکے اور وہاں لائن میں کھڑے لوگوں سے بات چیت کی، وہ پڑوسی تھانے ضلع کے بھیونڈی سے لوٹ رہے تھے جہاں کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک معاملہ میں انہیں ضمانت دے دی۔انہوں نے کہاکہ جو اصل کالابازاری کرنے والے ہیں، جن کے پاس 10-20 ہزار کروڑ روپے ہیں ، جو مودی کے ساتھ ہوائی جہاز میں گھومتے ہیں، کارروائی ان کے خلاف ہونی چاہیے ،لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔کانگریس نائب صدر نے بھیونڈی کی عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے کہاکہ مودی جی کے صنعت کار دوستوں کے خلاف کوئی جانچ یا کارروائی نہیں کی گئی۔راہل نے الزام لگایاکہ آپ کو لائنوں میں کھڑا کیا جا رہا ہے، آپ کا پیسہ ان چنندہ 15-20صنعت کاروں کو دیا جائے گا، آپ سب ان کے نام جانتے ہیں، مودی اپنی حکومت چلا رہے ہیں۔اس سے پہلے، عدالت کے باہر جمع ہوئے کانگریس حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر لوگوں کی لمبی لمبی لائنین عام آدمی کے لیے پریشانی کی وجہ ہیں۔راہل نے کہا کہ کہ لوگ لائن میں کھڑے ہیں،کیا آپ نے کسی امیر آدمی کو، بڑے صنعتکار کو لائن میں کھڑا دیکھا ہے؟۔