نوائط کالونی قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ؛ایک نوجوان ہلاک

05:18PM Tue 27 Aug, 2013

بھٹکل 27 اگست(رضوان گنگاولی)نوائط کالونی قومی شاہرا ہ ٹیلیفون ایکچینج کے قریب دو بائک سوار آپس میں ٹکر ا گئے ۔جس کہ نتیجے میں ایک بائک سوار کی موت ہو گئی۔اطلاع کے مطابق یہ حادثہ رات قریب 08:15 بجے پیش آیا ۔اس حادثہ میں ہلاک ہونے والے کی شناخت سریندر پرشوتم نائک(20) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ شرالی کا مقیم تھا۔زخمی ہوئے نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن ابن جمیل حسین دامدابو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔جو زیر علاج وئیلفئیر اسپتال میں ہے۔ ہلاک ہوئے نوجوان کو بھٹکل سرکاری اسپتال مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ بھٹکل پولس تھانہ میں معاملہ کو درج کیا گیا ہے۔