دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل، نیا نام ’ارون جیٹلی اسٹیڈیم‘
02:34PM Tue 27 Aug, 2019
دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن نے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کیے جانے کی خبر میڈیا کو دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بدل کر آنجہانی ارون جیٹلی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اب اس اسٹیڈیم کو ’ارون جیٹلی اسٹیڈیم‘ کے نام سے جانا جائے گا۔