کاروار کیمس سے کورونا سے متاثر سات لوگ آج صحت یاب ہوکر ڈسچارج
02:44PM Sun 21 Jun, 2020
کاروار: 21 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں کورونا مریضوں کے علاج کے لیے بنائے گئے کاروار انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس سینٹر سے آج سات لوگ صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔
کمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر گجانن کی اطلاع کے مطابق آج جن لوگوں کو اسپتال سے رخصت کیا گیا ہے ان میں سرسی اور یلاپور سے دو دو افراد جبکہ کمٹہ، جوئیڈا اور ڈانڈیلی سے ایک ایک شخص شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان میں سرسی کی ایک 63 سالہ خاتون اور 62 سالہ مرد، ہلیال کا 12 سالہ لڑکا اور 45 سالہ مرد، ڈانڈیلی کی 9 سالہ لڑکی ، جوئیڈا کی 24 سالہ خاتون اور کمٹہ کا 35 سالہ شخص شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی لوگ مہاراشٹرا سے 13 جون کو واپس لوٹے تھے اور کورونا پوزیٹیو کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں اسی دن اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔