بھارت نے دلائی لامہ کے دورہ آروناچل پردیش پر چین کے احتجاج کو مسترد کردیا

04:20PM Fri 10 Mar, 2017

نئی دہلی ۔ (بھٹکلیس نیوز) بھارت نے تبت کے مذہبی رہنماء دلائی لامہ کے دورہ آروناچل پردیش پر چین کے احتجاج کو مسترد کردیا۔چندروز قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک پریس بریفنگ کے دوران دلائی لامہ کے دورہ آروناچل پردیش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے بھارت سے آروناچل پردیش کے حوالے سے اپنے وعدوں اورعزم پر کاربند رہنے کیلئے کہاتھا۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ دلائی لامہ کے دورہ آروناچل پردیش کے حوالے سے بھارت کا موقف تبدیل نہیں ہوا، ہمارا اس دورے سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ دلائی لامہ کے ایک مشہور روحانی اورمذہبی شخصیت ہیں اوربھارتی حکومت انہیں اسی نظر سے دیکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت دلائی لامہ کے دورہ کو مذہبی نکتہ نظر سے دیکھتی ہے اوراس دورے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔