روٹری کلب کی جانب سے پولیو کے تعلق سے بیداری کے لیے کاروار سے بھٹکل تک بائک ریلی کا انعقاد

03:47PM Thu 7 Mar, 2019

بھٹکل: 7 مارچ،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل، کاروار، کمٹہ، انکولہ، گوکرن اور ہوناور کے روٹری کلب کی جانب سے آج کاروار سے بھٹکل تک بائک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مقامات پر ٹہر کر آنے والے دنوں میں ہونے والے پولیو مہم کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ کاروار سے آج صبح نکلی یہ ریلی شام قریب 05:30 بجے بھٹکل  شمس الدین سرکل کے قریب پہنچی جہاں روٹرین ڈاکٹر سمیر کمار نائک نے کہا کہ یہ ریلی اترکینرا میں پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کو پولیو کی خوراک دینے کی بیداری کے لیے ہے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈبلیو ایچ او نے ہمارے ملک  کو پولیو فری ملک قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں کہیں کہیں یہ مرض دیکھنے میں آتا ہے جس کی وجہ سے اھتیاطی طور پر بچوں کو پولیو کی خوراک دینا ضروری ہے اس لیے ہم نے اس سلسلہ میں بیداری کے لیے اس ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ، گوکرن اور دیگر جگہوں کے روٹری کلب ممبران موجود تھے۔