میسکو ،ین آر محلہ میسور میں میر محمود سعید کا اسلامی خطاب
03:38PM Thu 4 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز) مشہور تدریسی ا سکول میسکوMESCO ین آر محلہ میسور میں کل بتاریخ 5 مئی 2017 بروز جمعہ شام کے 7 بجے میسکو یونیورسل گائڈنس سنٹر لکچر ہال میں محترم میر محمود سعید صاحب ، آئی آئی پی کرک پور سافٹ وئر ٹرینر و کنسلٹنٹ کرائسٹ کالج بنگلور’’حضور ؐبحیثیت ایک قاعد(لیڈر) کے عنوان پر بصیرت افروز لکچر دیں گے۔خطبات کا یہ سلسلہ پچھلے کئی مہینوں سے جاری ہے جو ہر مہینہ کی پہلی اور آخری جمعہ کو اسلامی خطاب کی شکل میں پیش کئے جاتے ہیں۔ان خطبات پر ایک کتاب بھی پچھلے ماہ منظر عام پر آچکی ہے۔ تمام عاشقانِ محمدؐ سے گذارش ہے وہ مع دوست و احباب اس پُر نوراجلاس میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں