امریکہ کو اب بھی ہے شمالی کوریا سے خطر ہ ! ٹرمپ نے نیشنل ایمرجنسی میں ایک سال کی توسیع کردی
12:39PM Sat 23 Jun, 2018
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف نیشنل ایمرجنسی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اب بھی امریکہ کی قومی سیکورٹی ، خارجہ پالیسی اور معیشت کیلئے غیر معمولی خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کے خلاف نیشنل ایمرجنسی گزشتہ 10 سال یعنی 2008 سے نافذ ہے ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان سنگاپور میں تاریخی ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے پرٹرمپ اور کم جونگ نے دستخط کیے تھے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ شمالی کوریا اپنے ملک کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گا۔