لوک آیوکتہ کو چھاپے کا اختیار نہیں صرف معاملات کی جانچ کرسکتا ہے: وشواناتھ شٹی

04:42PM Fri 7 Jul, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ لوک آیوکتہ جسٹس ایس وشواناتھ شٹی نے کہا کہ لوک آیوکتہ کو چھاپہ مارکر کاروائی کرنے کا اختیار نہیں ہے اور صرف درج شکایتوں پر کاروائی کرکے جانچ کرنے کے علاوہ چارج شیٹ داخل کرسکتا ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں لوک آیوکتہ بنے پانچ ماہ کا عرصہ ہوگیا اور لوگ ان سے یہی سوال کرنے لگے ہیں کہ ابھی تک لوک آیوکتہ سے ایک چھاپہ بھی نہیں مارا گیا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری ہوئی ہے ۔کئی لوگو ں کو معلوم نہیں کہ لوک آیوکتہ کو چھاپہ مارنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ اس لئے ابھی تک کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ۔ البتہ جن لوگو نے بھی شکایتیں درج کرائی ہیں ان شکایتوں کی جانچ کی جاسکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر افراد کو طلب کرکے پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے اور حاضری کے لئے نوٹس بھی جاری کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوک آیوکتہ بننے کے بعد ابھی تک 130سے زائد معاملات درج کرائی گئی ہیں ان میں 26 معاملات سنگین ہونے کی وجہ سے ان کی جانچ کرائی جارہی ہے ۔ چند معاملات کی رپورٹ سے وہ مطمئن نہ ہونے کی وجہ سے ان کی دوبارہ جانچ کرائی جارہی ہے اور جانچ افسران کو ایک ماہ کے اندر رپور ٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں لوک آیوکتہ کے علاوہ اینٹی کرپشن بیوریو کی ضرورت تھی یا نہیں وہ اس معاملہ میں کوئی وضاحت دینا پسد نہیں کریں گے ۔کیونکہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور لوگ بھی اس ادارے کو تشکیل دے کر فضول رقم خرچ کی جارہی ہے اور محکمۂ پولیس میں پولیس اہلکاروں کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے ۔ابھی تک کئی اضلاع میں اس کے دفاتر بھی نہیں کھولے گئے ہیں۔