ہندوستان کے مختلف شہروں میں نظر آیا شوال المکرم کا چاند ، کل ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز
03:37PM Tue 4 Jun, 2019
ہندوستان کے مختلف شہروں میں آج شوال المکرم کا چاند نظر آگیا ہے ۔ کولکاتہ میں چاند دیکھے جانے کی خبر ہے وہیں تمل ناڈو کے پرنگی پٹئی میں بھی چاند نظر آنے کی خبریں ہیں ۔ علاوہ ازیں بہار کے مختلف اضلاع سے بھی چاند ںظر آنے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔ مغربی بنگال کی ناخدا مسجد رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔ بہار میں امارت شرعیہ اور ادارہ شرعیہ نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں منگل کو عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ۔ وہاں گزشتہ روز چاند نظرآنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے پیر کے روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ عیدالفطر کی تقریبات کا آغاز منگل سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات اور عراق میں بھی آج عیدالفطر منائی گئی۔