سعودی عرب میں اُردو والوں کی کثیر تعداد موجودہے
04:17PM Wed 26 Apr, 2017
ریڈیو پر روزانہ تین گھنٹوں کا اُردو پروگرام:ڈاکٹر لئیق خان
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) سعودی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے شعبہ اُردو کے سربراہ ڈاکٹر محمد لئیق اللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب کی سرکاری ریڈیو پر 1952 سے روزانہ تین گھنٹوں کا ارُدو پروگرام نشر کیا جاتا رہا ہے جس میں درس قرآن اور دینی پروگرام پیش کئے جاتے ہیں اسلام کے پیغام کو صاف اور شفاف طریقہ سے دنیا کے سامنے جامع انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے یہاں اُردو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لئیق اللہ خان نے بتایا کہ سعودی عرب کی عالمی سرویس میں گیارہ زبانوں میں نشتر یات ہوتی ہیں جن میں اُردو شامل ہے اُردو کی نشریات کو ہندوستان ، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے علاوہ سعودی عرب میں موجود اُردو دان طبقہ پسند کرتا ہے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں اُردو والوں کی ایک بڑی تعد اد موجود ہے اُردو والوں کی تنظیمیں ہیں ان کی طرف سے کئی ایک پروگرام ہوتے ہیں جن میں مشاعرے قابل ذکر ہیں ہند پاک مشترکہ مشاعرے بھی ہوتے ہیں شعراء کی ہمت افزائی کیلئے انہیں انعام اور ایوارڈس بھی دےئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر لئیق اللہ نے بتایا کہ یہاں کی پرائیوٹ انٹر نیشنل اسکولوں میں بچوں کو اُردو پڑھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے پرائیوٹ اداروں اور تنظیموں کی طرف سے اُردو سکھانے کے شبینہ کلاسس بھی چلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُردو زبان انسانیت کی زبان ہے لوگوں کو جوڑ نے والی زبان ہے توڑ نے والی نہیں۔ یہ زبان دنیا بھر میں مقبول ہے۔ اس میڈیا کانفرنس میں ریڈیو قاہرہ کے شعبہ اُردو کے سبکدوش سربراہ ڈاکٹر حبیب اللہ خان بھی موجود تھے۔