بھٹکل میں آج 87 لوگوں کی رپورٹ آئی کوروناپوزیٹیو؛دس مریضوں کو اسپتال میں کیا گیا بھرتی۔41 افراد ہوئے صحت یاب
12:44PM Sun 23 May, 2021
بھٹکل: 23 مئی،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج اتوار کے روز87 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، لیکن ان میں سے صرف دس لوگوں کو ہی کورونا کی علامات ظاہر ہونے پرعلاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے، دیگر لوگوں کو کم علامات ہونے یا علامات نہ ہونے کی بنا پر گھروں پر ہی کورنٹائن کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری طور پر دی گئی معلومات کے مطابق آج تعلقہ میں 41 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہےجن کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ اس طرح اب سرکاری اسپتال کے کووڈ وارڈ میں 37 لوگ زیر علاج ہیں ہیں جبکہ بی سی ایم ہوسٹل کے کویڈ کیر سینٹر میں9 افراد زیر علاج ہیں، اسی طرح319 ایکٹو معاملات والے لوگ گھروں پر کورنٹائن میں ہیں۔
خیال رہے کہ سرکاری اسپتال میں کویڈ کے لیے مخصوص 62 بستروں میں سے37 بستر پر مریض ہیں جبکہ 25 بستر یہاں خالی ہین اور کویڈ کیر سینٹر میں 39 بستروں میں سے 30 بستر خالی ہیں۔