تیل قیمتوں میں پھر اضافہ، ممبئی میں پٹرول کی ’سنچری‘ مکمل!

12:04PM Sat 29 May, 2021

نئی دہلی: ہندوستانی عوام میں تیل قیمتوں کی آسمان چھوتی قیمتوں سے سخت پریشان ہیں اور اضافہ کا یہ سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ آج یعنی ہفتہ کے روز پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں 26 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل 28 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا ہو گیا۔
دہلی میں پٹرول 93.94 روپے جبکہ ڈیزل 84.89 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 100.19 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.17 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز تیل کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں جبکہ اس سے ایک دن قبل ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ یہاں جانیں اپنے شہر کی نئی قیمتیں ممبئی میں پٹرول 100.19 روپے اور ڈیزل 92.17 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 93.97 روپے اور ڈیزل 87.74 روپے فی لیٹر ہے۔ بھوپال میں پٹرول 102.04 روپے اور ڈیزل 93.37 روپے فی لیٹر ہے۔ جے پور میں پٹرول 100.44 روپے اور ڈیزل 93.66 روپے فی لیٹر پر۔ سری گنگا نگر میں پٹرول 104.94 روپے اور ڈیزل 97.79 روپے فی لیٹر۔ لکھنؤ میں پٹرول 91.41 روپے اور ڈیزل 85.28 روپے فی لیٹر ہے۔ بنگلور میں پٹرول 97.07 روپے اور ڈیزل 89.99 روپے فی لیٹر پر۔ پٹنہ میں پٹرول 96.10 روپے اور ڈیزل 90.16 روپے فی لیٹر۔
اس سے قبل جمعہ کے روز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ممبئی شہر میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، جے پور میں پہلے ہی پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکا ہے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے متعدد شہروں میں جمعرات کے قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے۔