شاداب خاں کو کل ہند مضمون نویسی مقابلہ میں ادارہ کی سطح پر سرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا

12:32PM Sat 4 Mar, 2017

علی گڑھ(بھٹکلیس نیوز)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بی اے سال اول( معاشیات) کے طالب علم شاداب خاں کو یونائیٹیڈ نیشن انفارمیشن سینٹرفارانڈیااینڈ بھوٹان اور ایس آر سی ایم کے زیرِ اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ کل ہند مضمون نویسی مقابلہ میں ادارہ کی سطح پرسرٹیفکیٹ آف میرٹ دیا گیا ہے۔شاداب خاں کو یہ اعزاز علی گڑھ کے شری پرکاش سنگھ میموریل اسکول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا۔ اس موقعہ پر فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے سربراہ پروفیسر بی بی سنگھ، سینئر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل محترمہ نغمہ عرفان اور ڈپٹی ڈائرکٹر اسپورٹس انیس الرحمن خاں بھی موجود تھے۔