سرکاری اردو ہائی اسکول میں انگلش ہائی اسکول شاخ کا افتتاح 

02:32PM Sat 12 Aug, 2017

وجیاپورہ۔( بھٹکلیس نیوز ) اس دور میں کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ ہوناچائے اسلئے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت بھی ہر ایک کو تعلیم سے آراستاکرانے کیلئے ہر کوئی کوشش کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار قباء محلہ سرکاری اردو ہائی اسکول میں انگلش میڈیم کی شاخ آٹھ ویں جماعت کا افتتاح کے بعد وارڈ کونسلر غوث خان عرف مبارک نے کیا ۔اور انہوں نے کہا کہ زبان کوئی بھی کیوں نہ ہو اپنے کوشش اور لگن سے سیکھنے سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے ،استاد کاکہنا ماننا ان کاادب واحترام کرنا ان کی باتوں پر عمل کرنے سے ہی مستقبل میں بہترین انسان بنتے ہیں ۔ہرکام کیلئے لئے وقت کا مقرر کرنا بہت ضروری ہے ،تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی ضروری ہے ۔اسکول میں کئے ہوئے کام کودوبارہ گھر جاکر اعادہ کرنے سے ہر اسباق ذہن میں محفوظ ہوجاتے ہیں ۔پہلی تا ساتویں جماعت تک آپ طلبات نے اردوزبان میں تعلیم حاصل کرکے اب آٹھویں جماعت میں انگلش پڑھ ہائی کر نا چند دنوں تک دشوار ی محسوس ہوئے گی کوشش اور لگن آپ کو کامیابی ضرور دلائے گی ۔اس موقع پر بھارت سلک اسوسی ایشن کے سکریٹری صادق پاشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبات اساتذہ اور والدین ایک زنجیر کے مانند ہیں جو ایک دوسرے آپس میں جڑے رہتے ہیں اگر ان میں سے ایک کا تعلق بھی چھوٹ جائے تو زنجیر کی کوئی اہمیت نہیں رہتی ،آج کے بچے کل کے شہری ہیں آپ طلبات کی بہترین کامیابی سے ہی آپ کے والدین اساتذہ اور اسکول کا نام روشن ہوتا ہے ۔اس موقع پر بی ای او دفتر کے افسر چلپتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں مفت نصابی کتابیں ،یونیفارم،دودھ،دوپہر کا کھانا ،سیکلیں،اسکالرشب وغیرہ جو دی جارہی حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہر حال میں سب تعلیم یافتہ ہوجائیں، پرویٹ اسکولس سے بہترین اورتعلیم یافتہ اساتذہ سرکاری اسکولوں میں رہتے ہیں والدین اپنے بچوں کی تعلیم کا جائیزہ لیتے رہنا بہت ضروری ہے ۔اس جلسہ کا افتتاح تلاوت قرآن کے بعد ہائی اسکول کے یس ڈی یم سی صدر کلیم پاشاہ نے ربن کتر کرکیا ،اس موقع پر ہائی اسکول کے میر معلم تپے سوامی ،پرائمری اسکول کی میر معلمہ ذاکرہ بی،الیاس صاحب، امجدپاشاہ،مولا ،باباجان ،ظہیرپاشاہ،شفیع اکبر،اسا تذہ والدین اور بہت سے احباب موجود رہے ۔