کانگریس نے جاری کیا آڈیو ، منوہر پاریکر نے کہا تھا : میرے بیڈ روم میں ہیں رافیل کی فائلیں

01:57PM Wed 2 Jan, 2019

کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے پریس کانفرنس میں رافیل ڈیل کو لے کر ایک آڈیو کلپ جاری کیا ہے ۔ اس مبینہ آڈیو کلپ میں گوا کے وزیر صحت وشوجیت پرتاپ سنگھ رانے یہ دعوی کررہے ہیں کہ رافیل ڈیل سے وابستہ معلومات منوہر پاریکر کے پاس ہیں ۔ آڈیو آنے کے بعد کانگریس نے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے مبینہ بیان سے متعلق کچھ خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے کہا کہ وہ بتائیں کہ ان کے پاس رافیل کی کون سی اصلی فائل ہے اور اس میں کیا ہے۔
 سرجیوالا نے کہا کہ رافیل کے وہ کون سے راز ہیں ، گڑبڑیاں ہیں ، جو منوہر پاریکر کے فلیٹ میں بند ہیں ۔ ایسی خبریں ہیں کہ دو دن پہلے جب گوا میں کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلی اور سابق وزیر دفاع منوہر پاریکر ایک وزیر پر آپا کھوبیٹھے اور کہا کہ انہیں عہدہ سے نہیں ہٹایا جاسکتا ، کیونکہ ان کے پاس رافیل معاملہ کی اصلی فائل ہے ۔ ملک جاننا چاہتا ہے کہ کیا یہ سچ ہے ؟۔