کرناٹک میں مزید سات کورونا پوزیٹیو پائے گئے؛ کل تعداد 83 کوپہنچی
03:52PM Sun 29 Mar, 2020
بنگلور: 29 مارچ، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کے مزید سات کورونا مریض پائے گئے ہیں جس کے بعد آج اتوار کے روز ریاست میں کورونا سے متاثر مریضوں کی کل تعداد 83 کو پہنچ گئی ہے جس میں مرنے والے اور ڈسچارج ہونے والے بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مزید 80 افراد کو آج کورنٹائن کیا گیا ہے جن کی کل تعداد بڑھ کر 228 کو پہنچ چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں کل 14,115 افراد پر کڑی نگرانی رکھی گئی ہے۔