انجمن حامئی مسلمین کے انتخابات کا اختتام؛ 82.83/فیصد ہوئی پولنگ

03:24PM Thu 30 Jan, 2020

بھٹکل: 30 جنوری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکنڑا ضلع کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کی چار سالہ میعاد (2020تا 2024)والی  مجلس انتظامیہ کے لئے آج ہوئے  عام انتخابات  کا پر امن طور پر شام 05:00 بجے اختتام ہوا۔ الیکشن کمشنر کے مطابق صبح 10:00 بجے سے شام  05:30 بجے  تک چلے ان انتخابات میں شام تک 82.83 ؍فیصد ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ آج 23/انتظامیہ ممبران کے انتخاب کے لیے ہوئے الیکشن میں انجمن کے 641/ممبران میں سے 531/ممبران  نے اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ انتخابات کل یعنی 29جنوری،2020 کو ہونا طے تھے لیکن بھارت بند کی وجہ سے اس کو ایک دن کے لیے ملتوی کیا گیا تھا۔ان انتخابات کی گنتی کل ہوگی اور جمعہ بعد تک اس کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ انتخابی مرکز تک آنے کے لیے آج انجمن کی جانب سے ٹیمپو کا انتظام کیا گیا تھا اور انتخابی مرکز میں بھی طلبہ کے ذریعہ حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔پورے دن چلے اس انتخاب میں دوپہر کو کھانے اور نماز کے لیے وقفہ دیا گیا تھا۔