بے سہارا خواتین و یتیم بچوں کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں
05:17PM Sat 27 May, 2017
آسرا وومنس ہیلپ لائین کی بانی و صدر ساجدہ بیگم کو تہنیت و اعزاز !
بنگلور :( بھٹکلیس نیوز(
بتاریخ27 مئی احمد عباس جاوید کی اطلاع کے بموجب آج یہاں شہر کے بھارتیہ ودیا بھون 249 ریس کورس روڈ اک تہنیتی اجلاس منعقد تھا جس میں ہر شعبہ حیات میں مختلف خدمات انجام دیتے آرہے بہت سارے سرگرم مرد و خواتین کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ان اعزاز یافتگان میں بڑی تعداد کو ڈاکٹریٹ اور پانچ افراد کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دیا گیاجن میں سرفہرست نام خصوصیت سے شہر میں بے سہارا ایسی ہی مظلوم خواتین جو اپنوں سے ٹھکرادی گئی ہوں ۔ یا جہیز ہراسانی 249 آبروریزی و عصمت دری کا شکار زمانے کی ستم رسیدہ جن کا کوئی پرسان حال نہ ہو ۔ ایسے خواتین کے لئے بے لوث سماجی و ملی خدمات کے اعتراف میں محترمہ ساجدہ بیگم کو اس تقریب کے مہمانان اعزازی ریاستی ہائی کورٹ کے وظیفہ یاب جج شری ارالی ناگراج 249 یونیور سٹی آف ہارٹی کلچرباگل کوٹ کے اسپشل آفیسر ڈاکٹر اشوک آلور 249 سائنٹسٹ اسوسی ایٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر پربھا کرن اور کرناٹک ہیومن رائٹس کمیٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر جی گنگا دھر یادو کی معیت میں اعزاز و اکرام سے نوزا گیا ۔ یاد رہے ان بے شمار اعزاز یافتگان خواتین و مرد حضرات میں آپ پانچ افراد کو لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ دئے گئے جن میں آپ محترمہ ساجدہ بیگم واحد مسلمان خاتون تھیں جنہیں یہ لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوزتے ہوئے ان کی خواتین کے تےءں سماجی خدمات پر بھی منتظمین اجلاس نے کافی تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ یاد رہے اس سے قبل بھی آپ ساجدہ صاحبہ کو بی بی یم پی 249 ایوارڈ کیمپے گوڈا ایوارڈ 249 رانی چنما ایوارڈ 249کرناٹکا گورنمنٹ ایوارڈ 249اور انٹرنیشنل ہیو مین رائٹس ایوارڈ وغیرہ سے بھی مختلف موقعوں پر نوازا جاچکا ہے !