ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ریفنڈ کے نام پر ٹھگنے والے گروہ کے ، 8ممبرگرفتار

03:39PM Thu 19 Jan, 2017

لکھنؤ، (بھٹکلیس نیوز) اترپردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے لکھنؤ کیسروجنی نگر اور کرشنا نگر علاقے سے فرضی کال سینٹر کھول کر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ریفنڈ کے نام پر ٹھگنے والے گروہ کے آٹھ ارکان کو گرفتار کیا۔ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ امت پاٹھک نے آج یہاں بتایا کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ ریفنڈ کے نام پر ٹھگنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ریفنڈ حاصل کرنے کے نام پر بینک اہلکار بن کر فرضی ٹیلی کالنگ سنٹر سے آن لائن ٹھگنے والے گروہ کے ماسٹرمائنڈ سمیت آٹھ ملزمان کو اجیت ورما، ومل پرکاش، آلوک مشرا، کیلاش یادو، جیوتی پانڈے ، سمت ورما، آشیش کمار سنگھ اور سنیتا دوبے کو گرفتار کیا۔ان کے قبضہ سے 65 موبائل فون، تین لیپ ٹاپ، دو ڈیسک ٹاپ اور تقریباً 400 سم کارڈ کے علاوہ 30 اے ٹی ایم کارڈ، 20 پاس بک، 46،000 کی نقدی، فرضی لائسنس اور جعلی ووٹر شناختی کارڈ برآمد کیا