ریاست کرناٹک میں مذہبی مقامات 8 جون سے کھلیں گے

03:11PM Sun 31 May, 2020

اڈپی: 31 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرکزی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ریاست میں 8 جون کو مذہبی مقامات کھولے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔ مزرائی محکمہ کے وزیر مسٹر کوٹا سری نیواس پجاری نے آج اڈپی میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اس سے قبل عوام کے مطالبہ پر ریاست میں یکم جون سے مذہبی مقامات کھلونے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے جاری تازہ گائیڈ لائن کے بعد اس اعلان کو منسوخ کیا گیا ہے اور مرکزی حکومت کے فیصلہ کے مطابق ہی 8 جون کو کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذہبی مقامات کے کھلنے کے بعد لوگوں کو تمام تر ہدایات کا خیال رکھنا ضروری ہوگا جو حکومت کی طرف سے جاری کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ کل مرکزی حکومت کی جانب سے 30 جون تک لاک آن کا اعلان کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائن جاری کی گئی تھی جس میں 8 جون کو مذہبی مقامات کو کھولنے کا ذکر کیا گیا تھا۔