فحش ویڈودیکھنے کے بعدپانچ نابالغوں نے کیا 8سالہ بچی کاگینگ ریپ

12:19PM Tue 17 Jul, 2018

دہرادون میں 9 سے 14 سالہ عمر کے پانچ لڑکوں نے ایک 8 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ دو روز قبل پورن دیکھ کر انہوں نے اس واقعہ کو انجام دیا۔ ان لڑکوں کو جووینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کے روز دہرادون کے سہارنپور علاقہ میں ہوا ہے۔ پولیس کے پاس شکایت ہفتہ کے روز درج کرائی گئی، جس کے بعد پولیس نے ملزم لڑکوں کو حراست میں لے کر انہیں جووینائل ہوم میں بھیج دیا۔ سہارنپور پولیس اسٹیشن کے انچارج نریش راٹھور نے بتایا کہ ان لڑکوں نے دو روز قبل پورن  دیکھنے کے بعد یہ جرم انجام دیا تھا۔ متاثرہ انہی کے علاقہ میں رہتی تھی۔ لڑکے یہ جانتے تھے کہ کس وقت بچی گھر میں اکیلی ہوگی اور اسے ورغلایا جا سکتا ہے۔ حادثہ والے دن بچی اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی، تبھی ملزم اسے ورغلا کر ان لڑکوں میں سے ایک کے گھر لے گئے اور بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ راٹھور نے مزید بتایا کہ پولیس نے اتوار کے روز لڑکوں کو گرفتار کر پاکسو کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ انہیں جووینائل کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جووینائل ہوم بھیج دیا گیا۔ متاثرہ بچی کی حالت میں بہتری ہو رہی ہے۔