کتے کو بچا رہی لڑکی پر 8 فیٹ لمبے مگرمچھ کا حملہ، چبا گیا جسم کا آدھا حصہ

04:33AM Tue 21 Aug, 2018

امریکہ کے ساوتھ کیرولینا میں ایک مگرمچھ  نے ایک خاتون کو نگل لیا۔ مگرمچھ  نے خاتون کے جسم کا آدھا حصہ کھا لیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ مگرمچھ نے لڑکی پر حملہ کیا، جب وہ گولف کے پاس اپنے پالتو کتے کو بچا رہی تھی۔ خبر کے مطابق، حادثہ پیر کے روز کا ہے۔ 45 سال کی خاتون سمندر کے کنارے ہلٹن ہیڈ آئیلینڈ پر بنے ایک ریزارٹ میں چھٹیاں منانے گئی تھی۔ پیر کے روز صبح گولف کورس میں اپنے پالتو کتے کو ٹہلا رہی تھی۔ اس درمیان کتا گولف کورس کی سرحد پر چلا گیا۔ وہاں خطرہ دیکھتے ہوئے خاتون کتے کو بچانے کے لئے اس کے پیچھے دوڑی۔ وہ کتے کو پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی، اس بیچ مگرمچھ نے ان کا پیر پکڑ لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کے جسم کا آدھا حصہ کھا گیا۔
 وہاں موجود لوگوں کے مطابق، خاتون اپنے کتے کے پیچھے بھاگ رہی تھی۔ اتنے میں تقریباََ 8 فیٹ لمبے ایک مگرمچھ نے ان پر حملہ کر دیا۔ مگرمچھ خاتون کا پیر پکڑ کر پانی میں کھینچنے لگا۔ جب تک گولف کورس میں موجود گارڈس انہیں بچنے کی کوشش کرتے تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ مگرمچھ ان کا آدھا جسم چبا لیا تھا‘‘۔پولیس کے مطابق، خاتون کی شناخت کیسینڈرا کلینی کے طور پر ہوئی ہے، بعد میں گارڈس نے مگرمچھ کو گولی مار دی۔ کیسینڈرا کی موت کے بعد کتے کو ان کے پڑوسی کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔