مسافر ریل الٹنے سے 8 مسافر زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک
11:47AM Sun 16 Apr, 2017
اتر پردیش: بھارتی صوبے اتر پردیش میں میرٹھ سے لکھنؤ جانے والی ایک مسافر ریل گاڑی الٹنے سے 8 مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریلوے ترجمان کے مطابق لکھنؤ جانے والی اس ٹرین کو حادثہ ہفتہ کی صبح رام پور اسٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں کم از کم آٹھ بوگیاں الٹ گئیں۔ وزیر ریلوے سریش پربھو کے مطابق حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں صرف 2010ء سے اب تک متعدد ٹرین حادثوں میں پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔