رنجی ٹرافی پر کرناٹک کا 8ویں مرتبہ قبضہ

12:33PM Fri 13 Mar, 2015

بھٹکلیس نیوز/13 مارچ ،15 ممبئی ( ایجنسی) کرناٹک نے آج اپنا آٹھواں رانجی ٹروفی ٹائٹل جیت لیا جبکہ انھوں نے اپنے جنوبی حریف ٹاملناڈو کو رانجی ٹروفی کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل کے یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آخری روز ایک اننگز اور 212 رنز سے شکست فاش دی۔ آر ونئے کمار زیر قیادت ٹیم کو پانچ روزہ مقابلے میں شروع سے برتری حاصل رہی کیونکہ ابھینو مکنڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے جواب میں مڈل آرڈر بیٹسمن کرون نائر (338) کی ٹریپل سنچری کی مدد سے کرناٹک نے 762 رنوں کا انبار لگا دیا۔ 628 کے ٹارگٹ پر ٹاملناڈو نے 107.5 اوورس میں 411 رنز بنائے اور اختتامی سیشن میں آل آؤٹ ہوئے۔ کرونا نائر کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ145 قرار دیا  گیا،واضح رہے کہ  کرناٹک نے 74۔1973میں راجھستان کو شکست دے کر  پہلی مرتبہ رنجی خطاب جیتاتھا۔ ع،ح،خ