جدید طرز تعلیم میں اخلاقی اقدار کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ رام داس پربھو
02:06PM Sat 3 Aug, 2019
بھٹکل: 3 اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جدید طرز تعلیم صرف کمانے کے گُر سکھاتا ہے اس میں انسانی اقدار اور اخلاقی قدروں کو وہ اہمیت حاصل نہیں ہے جو ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ناگا یکشا کے ذمہ دار مسٹررام داس پربھو نے کیا۔
وہ یہاں بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے نیو انگلش پی یو کالج میں منعقد انسانی اقدار کے موضوع پر ایک پروگرام میں افتتاحی خطاب کر رہے تھے۔
اس پروگرام کی صدارت بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائک نے کی، جنیشوری بی ایڈ کالج پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی، نیو انگلش پی یو کالج کے الومنی سی اے دھن شری وغیرہ موجود تھے۔
پرسپال ویریندر شانبھاگ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے استقبال کیا، شاملا کامت کی نظامت کے ساتھ رام چندر بھٹ کے شکریہ پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔