بینگلور سے ممبئی جارہی اولوو بس آگ حادثہ کا شکار ؛ 7/ہلاک

04:23AM Thu 14 Nov, 2013

بینگلور سے ممبئی جارہی اولوو بس آگ حادثہ کا شکار ؛ 7/ہلاک بھٹکلیس نیوز / 14 نومبر، 13 ہاویری / (پی ٹی آئی) بینگلور سے ممبئی جارہی اولو وبس آگ حادثہ کا شکار ہوجانے سے اس میں سوار قریب 52/مسافروں میں سے 7/مسافر زندہ جل گئے اور دیگر 40/زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 6/کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہاویری ضلع کے قومی شاہراہ نمبر 4 پر بنکاپور کراس پر اس وقت پیش آیا جب نیشنل ٹراویلس کی اولوو بس راستوں کو بانٹنے والے ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلہ پوش ہوگئی ۔ پولس ذرائع کے مطابق حادثہ کے پیش آتے ہی اس پر سوار مسافر کھڑکیاں توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی ۔ لیکن تین موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور چار حادثہ کے تھوڑی دیر بعد ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کے فوری بعد فائیر بریگیڈ عملہ اور مقامی پولس اہلکار موقع واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہاویری ضلع کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ اگر اس حادثہ کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی جانکاری یا اپنے لوگوں کے سلسلہ میں معلومات جاننا چاہیں تو ہاویری ٹاؤن پولس تھانہ کے اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ؛08375232333 یا پولس کنٹرول روم سے 08375237368 اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ Bus-caught-fire_0_1_0_0_0_0