مندروں کے لئے انتظامیہ افسروں کو نامزد کرنے پر مندر انتطامیہ کا احتجاج

05:23AM Fri 13 Dec, 2013

بھٹکلیس نیوز / 13 دسمبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) ضلعی افسران کی جانب سے ہندو مندروں اور ٹرسٹوں پر نئے قانون کو لاگو  کرنے پر مندر انتظامیہ کی طرف سے بھٹکل تحصلدار گھنشیام بورکر  کو ایک میمورنڈم سونپا گیا ۔جس میں ہندو مذہبی اداروں اور مذہبی قانون 1997 کے تحت ڈی سی  کی طرف سے "بی" اور "سی" فہرست میں شامل مندروں کی دھرم درشی انتظامیہ کو منسوخ کرتے ہوئے تحصلدار کو انتظامیہ افسر مقرر کرنے پر ناراض تعلقہ کے ہندو دیوالیہ منڈل نے احتجاج کیا اور اس قانون میں ردو بدل کرنے کی مانگ کی ۔ تحصلدار کو دئے گئے میمورنڈم میں قدیم روایات کو باقی رکھنے کی مانگ کرتے ہوئے اس میں ردو بدل کو بھگتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی بات کہی گئی ۔ علاوہ ازیں قانون کے مطابق دھارمک پریشد کی تشکیل اور اس کے تحت تعلقہ کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر سریندر شانبھاگ ، گوند نائک ، گنپتی نائک ، اے این پائی ،اور دیگر موجود تھے ۔ memo-04