رکن اسمبلی پرساد نے یوجی ڈی سی کاموں کا جائزہ لیا
04:10PM Tue 23 Jul, 2013
رکن اسمبلی پرساد نے یوجی ڈی سی کاموں کا جائزہ لیا
ہبلی/ ۲۳ جولائی (بھٹکلیس نیوز) ہبلی رکن اسمبلی مسٹر پرسادابیا نے آج صبح اا بجے کے قریب یہاں اسٹیشن روڈ پر ۸۵ کروڈ روپیوں کی لاگت والے کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس پروجکٹ پر کام کرنے والے کنٹراکٹر پر برس پڑے اور کیا کہ جس جگہ ۱۰۰ مزدوروں کی ضرورت ہیں وہاں پر صرف ۲۰ سے ۳۰ مزدور لوگ کام کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کام میں تاخیر ہورہی ہیں۔ مسٹر پرساد نے مزید کہا کہ پانچ دنوں کے اندر ان بےقادگی کو درست کرے۔ رکن اسمبلی یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کام کو مکمل ہونے تک جن منڈلی،کےای ایس،یوانیڈٹی، بی ایس این ایل سے تعلق رکھنے والے افسران اس علاقہ میں موجودرہیں۔