سید اشرف برماور صاحب کی موت پر آج مختلف اداروں کی جانب سے منعقد ہوا تعزیتی اجلاس
02:37PM Sun 8 Apr, 2018
بھٹکلیس نیوز ؍ 08 اپریل،2018
بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) ادارہ تربیت اخوان بھٹکل، شمس انگلش میڈیم اسکول، الکوثر گرلز کالج، مسجد احمد سعید، مجلس اصلاح و تنظیم، دعوت سینٹر، جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور دیگر اداروں کی جانب سے ہفتہ کے روز انتقال کر جانے والے جناب سید اشرف برماور صاحب کا تعزیتی اجلاس آج بعد نماز عصر سلطانی مسجد میں منعقد کیا گیا جس میں مختلف افراد نے ان کی گوناگوں خوبیوں کا ذکر کیا۔
اس موقع پر شمس اسکول کے سکریٹری جناب طلحہ صاحب نے جہاں اسکول کے لئے ان کے وقت دینے کی اور خلوص کی بات کہی تو جامعہ اسلامیہ کے مہتمم جناب مولانا مقبول ندوی نے ان کی حساسیت کا ذکر کیا۔ مشہور و معروف شاعر و ادیب جناب ڈاکٹر حنیف شباب صاحب نے ان کی ادبی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کلام خالص اور دینی فکر کا حامل ہوتا تھا۔ انہوں نے اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی کی جانب سے ان کے مجموعہ کلام ’حرف اشرف‘ کے عنقریب اجراء کی بھی بات کہی۔
چیرمین شمس اسکول جناب قادر میراں پٹیل صاحب نے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے نہ صرف ان کے اہل خانہ یتیم ہوگئے ہیں بلکہ ہم بھی ان کے موت سے ٹوٹ چکے ہیں۔
مرحوم کے چھوٹے بھائی جناب سید محی الدین برماور صاحب نے اہل خانہ سے ان کے مشفقانہ رویہ اور ان کی رائے کی تعریف کی اور گھر والوں سے ان کی محبت کا ذکر کیا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری جناب الطاف کھروری صاحب، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین جناب مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی صاحب وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا تذکرہ کرتے ہوئے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پروگرام میں ادارہ تر بیت اخوان، مسجد احمد سعید بھٹکل، شمس انگلش میڈیم اسکول، مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈمی، نوائط محفل، بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے تعزیتی قرار داد پیش کی گئی۔ پروگرام کا آغاز مولانا زبیر ایس ایم صاحب کے تذکیر قرآن سے ہوا جبکہ پروگرام کا اختتام قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی کی دعا پر ہوا، اجلاس کی نظامت مولانا یاسر ندوی صاحب کر رہے تھے۔