نریندربابو کانگریس چھوڑ کر طرفدار کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوں گے

03:05PM Wed 20 Sep, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔مہا لکشمی لے آؤ ٹ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی اور پردیش کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری این ایل نریندر بابو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس تعلق سے انہوں نے بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر بی ایس یڈی یورپا کے علاوہ دیگر لیڈروں کے ساتھ دو مرتبہ ملاقات کرچکے ہیں اور وہ اپنے طرفداروں کے ساتھ بہت جلد پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔ نندنی لے آؤٹ کے سابق کارپوریٹر ایم این ناگراج نے ایک سال قبل ہی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے اور انہیں اسی اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ ملنے کی توقع ہے۔ نریندربابو کو اس مرتبہ کانگریس سے ٹکٹ نہ ملنے کی توقع کو دیکھتے ہوئے نریندر بابو نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔کانگریس کے ٹکٹ پر نریندربابو ایک مرتبہ رکن اسمبلی ضرور بنے تھے۔ لیکن حلقہ میں کوئی خاص کام نہ کرنے کی وجہ سے سال 2013 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جے ڈی ایس کے امیدوار کہ گوپالیا کے خلاف بری طرح سے شکت کھائی او رخود کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھا اور اب کانگریس سے بھی گذشتہ دو سال سے دور ہوگئے تھے اور اب اپنی قسمت آزمانے کے لئے بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔ انہیں بی جے پی میں ٹکٹ دئے جانے کے تعلق سے اب کوئی گارنٹی نہیں دی گئی ہے اور ان دنوں نریندربابو کو بی جے پی کے دفتر میں دیکھا جارہا ہے۔