سونار کیری اسکول میں کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی کا انعقاد
01:07PM Sat 31 Aug, 2019
بھٹکل: 31 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل سونار کیری اسکول میں آج صبح کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح روٹری کلب کے صدر ایشور نائک نے کیا۔
انہوں نے اس موقع پر افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا چاہئے اس سے ان کی صلاحیتوں کو ابھرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ طلبہ کی قابلیتوں کو پہچان کر انہیں آگے آنے میں مدد کریں۔
اس موقع پر بی جے پی کی خاتون لیڈر شیوانی شانتا رام نے بھی اپنے خیالات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سرکاری اور اسکولی سطح پر طلبہ کو نکھرنے کے لیے بہت سارے مواقع دیے جاتے ہیں طلبہ کو چاہئے کہ وہ ان موقعوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔
اس موقع پر جھینکار انسٹی ٹیوشن کے صدر پرسنا پربھو، وینکٹیش دیواڑیگا، سی آر پی واسو نائک، سرکاری کنڑا اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ مہالکشمی،یلما ماری سوامی، شری دھر جمبورمٹھ اور دیگر موجود تھے ۔
اس موقع پر جھینکار انسٹی ٹیوشن کے صدر پرسنا پربھو، وینکٹیش دیواڑیگا، سی آر پی واسو نائک، سرکاری کنڑا اسکول کی صدر مدرسہ محترمہ مہالکشمی،یلما ماری سوامی، شری دھر جمبورمٹھ اور دیگر موجود تھے ۔