ایودھیا معاملہ: سپریم کورٹ نے جنوری تک کے لئے سماعت ملتوی کی
02:08PM Mon 29 Oct, 2018
بابری مسجد۔ رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ نے سماعت جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ دو سطری اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت جنوری کے مہینہ میں شروع کئے جانے کا فیصلہ دیا۔ معاملہ کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ بھی اب جنوری میں ہی ہو گا۔
معاملہ کی سماعت چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ اجودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی۔
رام مندر پر بولے گری راج، ہندووں کا صبر ٹوٹ رہا ہے
بابری مسجد-رام مندر تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ رام مندر ضرور بنے گا، انہوں نے کہا کہ اب ہندوؤں کے صبر کا باندھ ٹوٹ رہا ہے۔