اسکاؤٹس کے ذریعہ خدمت خلق کا جذبہ
03:46PM Thu 23 Feb, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے ریاستی چیف کمشنر وسابق وزیر پی جی آر سندھیا نے آج بتایاکہ ریاست میں فی الحال 4.5لاکھ طلبا اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی سرگرمیوں سے منسلک ہیں ۔ اگلے سال تک ان کی تعداد 10لاکھ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وشوا چنتنا اور بھاترتوا دن کی اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ ریاست میں تقریباً پندرہ ہزار اساتذہ بغیر کسی معاوضہ کے اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریاست کے 33تعلیمی اضلاع میں مختلف تنظیموں کی جانب سے آج یہ پروگرام منعقد ہوا ہے۔اسکاؤٹس کے ذریعہ ڈسپلن پیدا ہوتاہے اور مستقبل کے شہریوں کو اچھی تربیت حاصل ہوتی ہے۔ عالمگیریت انسان کے دل میں بسنی چاہئے اور اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے ذریعہ دلوں کو جوڑنے کی کوشش ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بنگلور میں پینے کے پانی کی قلت کے امکانات کے پیش نظر اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس کے ذریعہ پانی بچاؤ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ س کے نائب صدر کنڈجی شنموگپا اور ٹی ایس لوکاس سمیت دیگر موجود تھے۔