تیل کی قیمتوں نے پھر چھوا آسمان،مسلسل پٹرول۔ڈیزل کی قمیتوں میں اضافہ

12:06PM Fri 25 May, 2018

ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتیں رکنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔دونوں ایندھن کی قیمتیں آج مسلسل 12 ویں دن بھی بڑھتی ہوئی نئے ریکارڈ کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ملک کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں، صارفین کو ایک لیٹر پٹرول کے لئے 85.65 روپے ادا کرنا پڑرہا ہے۔ ممبئی میں، لوگوں کو دونوں ایندھن کے لئے سب سے زیادہ جیب ڈھیلی کرنی پڑ رہی ہے۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 36 پیسہ بڑھ کر 65 .85 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ۔ جبکہ ڈیزل 24 پیسے اور مہنگا ہو گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل 73.20 روپے پرمل رہا ہے۔
دہلی میں، ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بالترتیب 36 اور 22 پیسے بڑھ کر 77.83 روپے اور 68.75 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ۔ کولکتہ میں 80.47 اور 71.30 روپے اور چنئی میں 80.80 روپے اور 72.58 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔