بھٹکل ساگر روڈ پر رکشہ اور اومنی کے مابین ٹکر ؛ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی

03:57PM Tue 12 Nov, 2013

بھٹکل ساگر روڈ پر رکشہ اور اومنی کے مابین ٹکر ؛ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی بھٹکلیس نیوز / 12 نومبر، 13 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) آج صبح تقریباً 08:30 بجے ساگر روڈ پر آنند آشرم اسکول کے بچوں کو لے جارہی اومنی کار اور رکشہ کے مابین ٹکر ہونے سے رکشہ ڈارئیور کو سخت چوٹیں آئی ہیں اور اومنی میں سوار تقریباً 20/طلبہ معمولی طور پر زخمی ہوگئے ہیں ۔ ڈرائیور کی شناخت یشونت ایرپا نائک (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے ، جنہیں بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق اومنی کار شمس الدین سرکل سے ساگر روڈ پر جارہی تھی کہ مخالف سمت سے آرہے اٹو رکشہ نے اومنی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں اومنی اور کار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ rickshaw-hit-2 rickshaw-hit-1