بیان بازی یا الزامات برداشت نہیں فرزند ہو یا پوتا تمام کے لئے ایک ہی شرط: دیوے گوڈا
02:03PM Sun 9 Jul, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا نے کہا کہ پارٹی کے شرائط اور ضبوابط کی خلاف کرنے پروہ اپنے فرزندکمارسوامی ۔ریونا ہو یا پوتا پراجول کمار کے خلاف کاروائی کرنے کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں پوتے پراجول کمار کی باتوں کو سن کر کافی دکھ پہنچا ہے اور وہ اس کے طرح بیانات ہو یاالزامات کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔ پارٹی کی ڈسپلن اور اس کے وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے لیڈروں ہویا کارکن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کے 60 سالہ سیاسی سفر میں انہو نے آج تک سوٹ کیس کلچر ل نہیں دیکھا اور پارٹی میں اس کا موقعہ ہر گز نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر وہ کمار سوامی یا پوتے پراجول کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اُمیدواروں کی فہرست وہ خود تیار کریں گے اور ان کے حکم کو تمام کو ماننا ہوگا اور اس کی مخالفت کرنے پر سخت کاروائی ہوگی اور صرف کامیابی حاصل کرنے والے امیدوارو کی فہرست تیار ہوگی۔