نئی عمارت میں انجنئرنگ کالج شروع کرنے کے لئے ضلعی ڈی سی کی ہدایت
02:16PM Tue 19 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز:19 ستمبر 2017
کاروار : (نامہ نگار) طلباء کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اکتوبر 1 سے سرکاری انجینئرنگ کالج کے کلاسس کو ماجالی کی نئی عمارت میں شروع کرنے کی ہداہت ضلعی ڈپٹی کمشنر ایس۔ ایس ۔ نکول نے کالج کے پرنسپال نتیانند کو پیر کے د ن دی ہے۔
کہا جاتاہے کہ مقامی ایم ایل اے ستیش شائیل نے مشورہ دیا تھا کہ طلبہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور لیباریٹری وغیرہ تیار ہونے کے بعد ہی نئی عمارت میں کالج کو منتقل کیا جائے۔مگرڈی سی نے بتایا کہ طلبہ کے لئے تقریباً تمام بنیادی سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ کالج تک سڑک کی تعمیر کا کام بھی جلد ہوجائے گا۔البتہ کالج کی لیباریٹری پوری طرح تیار ہونے میں کچھ وقت لگنے والا ہے ۔مختلف مقامات سے سرکاری بسیں انجینئرنگ طلبہ کے لئے چلائی جائیں گی جس سے طلبہ کے لئے آمد ورفت میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔