سرپن کٹے میں پاسینچر ٹیمو سے ٹکر کے بعد گیس ٹینکر پلٹ گئی؛دو زخمی

12:41PM Fri 1 Feb, 2019

بھٹکل: یکم فروری،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو)   آج جمعہ صبح قریب 6:30 کو سرپن کٹے قومی شاہراہ 66/پر گیس سے بھری ٹینکر  پاسینجر ٹیمپو سے ٹکرا کر پلٹا کھا گئی جس کے نتیجے میں ٹیمپو ڈرائیور اور ٹینکر کا ڈرائیور بھی  زخمی ہوگئے، تاہم ٹینکر  گرنے کے باوجود گیس کا رساؤ نہ ہونے سے بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں  کی شناخت ٹمپو ڈرائیور نرسمہا مادیو نائک (39)  اور ٹینکر ڈرائیور تمل ارسن (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ٹیمپو ڈرائیور کا پیر فریکچر بتایا گیا ہے جبکہ ٹینکر ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق گیس سے بھری ہوئی ٹینکر مینگلور سے گوا جارہی تھی جبکہ ٹیمپو کا رخ گورٹے کی طرف تھا۔حادثہ کے نتیجے میں ٹینکر کا اگلاحصہ الگ ہوکر دور جاگرا جبکہ ٹیمپودکان میں گھس گئی ۔ ٹیمپوپر کوئی مسافر نہ ہونے کے سبب کوئی بڑا حادثہ ہونے سے رہ گیا۔ حادثہ کے فوری بعد ائیر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچا اور ضروری کارروائی انجام دی۔