گجرات میں پانچ سو مسلمان بی جے پی میں شامل، زعفرانی رنگ میں رنگے

01:47PM Tue 21 Nov, 2017

احمد آباد۔ گجرات اسمبلی الیکشن سے پہلے گزشتہ رات بڑی تعداد میں مسلم برادری کے لوگوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ احمد آباد کی جمال پور كھاڑيا اسمبلی سیٹ سے  امیدوار بھوشن بھٹ کو ملے ٹکٹ کو لےکر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں دانيلمڑا، جمال پور، بیہرام پورا علاقےکے مسلمانوں نے بی جے پی جوائن کیا۔ پروگرام میں گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کےصدرصوفی سنت محبوب علی چشتی نے بی جے پی جوائن کرنے والے لوگوں کو کیسریا کھیس پہنایا ۔ گجرات بی جے پی مائنارٹی سیل کے صدرصوفی محبوب علی چشتی نے کانگریس پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ کانگریس نےصرف اورصرف مسلمانوں کو ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے اور ان  کی ترقی کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔ واضح ہو کہ جمال پور کھاڑیا اقلیتی علاقہ ہے۔ کچھ دن پہلے یہاں ٹکٹ نہیں تو ووٹ نہیں کے پوسٹر بھی لگے تھے۔