رابطہ ایوارڈ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری؛ ڈاکٹر شکیل صمدانی کی گوا آمدا

10:38AM Thu 10 Aug, 2017

بھٹکلیس نیوز / 10 اگست، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) جمعہ کے روز بعد نماز عصر انجمن میدان میں رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے منقعد ہونے والے باوقار تعلیمی ایوارڈ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس میں مہمان کی حیثیت سے شریک ہونے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے صدر ڈاکٹر شکیل صمدانی صاحب بھی گوا ائیر پورٹ پہنچ چکے ہیں اور انہیں لینے کے رابطہ کا وفد بھی وہاں پہنچ چکا ہے۔ رابطہ رایوارڈ پروگرام کے مہمان ڈاکٹر شکیل صمدانی کا مختصر تعارف: ڈاکٹر شکیل صمدانی صاحب عرف عام میں شکیل صمدانی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ محترم شکیل صاحب بر صغیر کی مشہور درسگارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے قانونی شعبہ کے صدر ہیں اور گزشتہ آٹھ سالوں سے  اس عہدہ پر فائز ہوکر بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف گزشتہ 26/سالوں سے تعلیمی میدان سے منسلک ہیں اور اب تک کئی کتابیں بھی تصنیف کرچکے ہیں جس میں حال ہی میں "یونیفارم سول کوڈ" اور "مسلم مطلقہ کا نققہ" کے عنوان پر لکھی گئی کتابیں کافی مشہور ہوئی ہیں۔ وہ اس وقت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسلامی فقہ ، شریعت اسلامی، اسلامی بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے قانون کے عنوانات پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں. انہوں نے قومی اور بین الاقوامی جرنلوں میں سماجی و سیاسی اور قانونی معاملات پر کئی مضامین اور تحقیقی مقالے لکھے ہیں. وہ ہندوستان کے انگریزی، اردو اور ہندی اخباروں اور رسالوں میں بھی باقاعدگی سے لکھتے ہیں. انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنسوں میں بھی مقالے پڑھے ہیں. موصوف شکیل صمدانی صاحب بی بی سی ورلڈ، آج تک، اسٹار ٹی وی، آئی بی این 7، این ڈی ٹی وی، زی نیوز، زی سلام، ای ٹی وی، سہارا، اے این آئی، انڈیا ٹی وی جیسے مختلف ٹی وی چینلوں پر بحث اور مناظرہ میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موصوف شکیل صاحب بہت سی سماجی اور فلاحی تنظیموں سے بھی منسلک ہیں اور سر سید بیداری فورم کے بانی بھی ہیں۔ ادارہ بھٹکلیس اور رابطہ سوسائٹی بهٹکل موصوف کا بھٹکل کی سرزمین پر خیر مقدم کرتے ہیں۔