ہیرور سرکاری اسکول کی طالبات کی اسکالر شپ امتحان میں امتیازی کامیابی
03:32PM Sat 29 Jun, 2013
ہیرور سرکاری اسکول کی طالبات کی اسکالر شپ امتحان میں امتیازی کامیابی
بھٹکلیس نیوز / 29 جون، 13
بھٹکل/ سرکاری ہائیر پرائمری اسکول کی دو طالبات ممتا ماستی گونڈا اور شپلا تمیا نائک نے سال 2012/اور 2013/ کی نیشنل مینس کم میرٹ اسکالرشپ کے امتحانات میں اچھے نمبرات سے کا میابی حاصل کرتے ہوئے این ایم ایس کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔ تعلقہ کے تقریباً 11/ طلبہ میں سے سرکاری اسکول کی یہ دو طالبات امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوئی ہیں ۔ ان کی اس کامیابی پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر جی ایچ واسو دیو اور ایس ڈی ایم سی کے صدر نے ان دونوں مبارکباد پیش کی ہے ۔