اندرا کینٹن کے طرز پر اب بنگلور میں اپاجی کینٹن بھی کھلینگے: شراون
03:53PM Thu 20 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بنگلور کو کئی کاموں کو لیکر آنے والے لوگوں اور غریب لوگوں کو رعایتی داموں پر ناشتہ اور کھانے کی سہولت فراہم کرانے کے مقصد سے اگلے ماہ 15اگست سے اندرا کینٹن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں جے ڈی ایس کی جانب سے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے نام پر اپا جی کینٹن کا آغازکیا جارہا ہے او راس کینٹن کی سہولت اسی ماہ میں دستیاب ہوگی۔ پارٹی کے رکن کونسل اور سینئر لیڈر ٹی اے شراون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر کے ہنومنٹ نگر میں واقع پچاس فیٹ روڈ پر ایک جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے اور وہاں کینٹن کو تعمیر کیا جارہا ہے او راس کا افتتاح دیو ے گوڈا ۔ آدی چنچنگری مٹھ کے سربراہ نرملا نندا ناتھ سوامی جی اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کریں گے۔یہاں صبح6:30بجے سے صبح 10بجے تک ناشتہ اور دوپہر 12:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھانا ملیگا۔ ناشتہ صرف پانچ روپےئے ہوگا۔ناشتہ میں تٹے اڈلی۔ وڈے ۔ اُپٹ ۔ کھارا باتھ۔ کیسری باتھ اور پونگل ملیگا۔ کھانا 10روپیوں میں ملیگا ۔کھانے میں راگی بال۔ چاول ۔سامبر۔پاپٹر۔تلی سالن اور اچار ملیگا۔ شام میں کھانا نہیں ملیگا۔ چائے اور کافی کی قیمت صرف 3روپئے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کینٹن کی کامیابی کے بعد ہی تمام 28اسمبلی حلقوں میں اس طرح کی کینٹن کھولے جائیں گے۔ پارٹ کی جانب سے تمام 198وارڈوں میں کینٹن نہیں کھولے جائیں گے ۔اس کے لئے بڑی رقم کی ضرورت ہے اور یہاں تمام لوگوں کو کھانا ملیگا۔ اس کے لئے کوئی شرائط نہیں ہیں اور ایک ساتھ زیادہ لوگ آنے پر ہی کھانا اور ناشتہ ملیگا۔