مالدیپ کی اسلامک یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد شحیم کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ
03:32AM Wed 18 Jan, 2017
علی گڑھ(بھٹکلیس نیوز)
مالدیپ کی اسلامک یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر محمد شحیم نے آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا دورہ کیااورپرووائس چانسلربرگیڈیئرسیداحمد علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کرکے دونوں یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی تعاون کے امکانات پرتبادلۂ خیال کیا۔میٹنگ میں پرووائس چانسلر برگیڈیئر علی نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان روابط کو مستحکم بنانے پر زوردیتے ہوئے طلبأ کے تبادلہ پروگرام کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد ڈاکٹر شحیم نے مولانا آزاد لائبریری کا دورہ کرکے وہاں موجود نادر مخطوطات کو دیکھا۔ جس سے وہ کافی متاثر ہوئے۔ بعد میں ڈاکٹر شحیم نے اسلامک اسٹڈیز شعبہ میں طلبأاو رریسرچ اسکالرس کے ساتھ تبادلۂ خیال کیااور دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تحقیقی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کے اے نظامی مرکز برائے قرانی مطالعات،موسیٰ ڈکری میوزیم، شعبۂ سنّی دینیات، کینیڈی ہال آڈیٹوریم اور برج کورس کا بھی دورہ کیا۔