ملک کے معروف روزنامہ میں بھٹکلی ادیبوں کی سراہنا

03:53PM Tue 27 Feb, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 27 فروری، 18 بھٹکل ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکلی احباب کے لئے یہ خبر نہیات ہی خوشی و مسرت کا باعث ہوگی کہ ملک کے معروف اردو اخبار راشٹریہ سہارا میں مشہور شاعر و ادیب جناب عزیز بلگامی نے ریاست کے مشہور ادیبوں کی فہرست میں اترکینرا کے شہر بھٹکل کے ادیبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔ ’اکیسویں صدی میں تنقید نگاری کی پیش رفت‘ کے نام سے قسط وار شائع ہورہے اس مضمون میں عزیز بلگامی صاحب نے بھٹکل کے کہنہ مشق شاعر ڈاکٹر حسین فطرت بھٹکلی اور انجمن کالج کی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ فرح محتشم صاحبہ کا ذکر خیر کیا ہے۔