جالی پٹن پنچایت علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف سے پانچ کروڑ روپئے کی منظوری

03:35PM Sat 11 Feb, 2017

بھٹکلیس نیوز / 11 فروری، 17 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) جالی پٹن پنچایت علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت کی طرف پانچ کروڑ روپئے منطور کئے گئے ہیں جنہیں پنچایت کے بیس وارڈوں میں ضرورت کے بقدر تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری پٹن پنچایت کے صدر جناب عبدالرحیم شیخ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا نے انہیں ساتھ لے کر پنچایت کے تمام بیس وارڈوں کا دورہ کیا تھا اور ضرورت کے حساب سے ان علاقوں کی فہرست تیار کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس فنڈ کے ذریعہ پینے کا پانی، سڑکیں، بارش کے پانی کی نکاسی کی نالیاں اور دیگر ضروری کام کروائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ جالی پٹن پنچایت میں کل 20ممبران ہیں جس میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے 12حمایتی ممبران ہیں۔