کرناٹک میں کسی بھی سرکاری اردو اسکول کو بند نہیں کیا جائے گا: زہرا جبین
12:29PM Sun 14 Oct, 2018
کرناٹک میں کسی بھی سرکاری اردو اسکول کوحکومت بند نہیں کرے گی۔ بنگلورو میں اردو اور دیگر اقلیتی لسانی اسکولوں کی ڈائریکٹر زہرا جبین نے یہ بات کہی۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کے تحت ہوئے اجلاس میں زہرا جبین نے کہا کہ اردواسکولوں میں طلبا اور اساتذہ کی تعداد سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔ لیکن ایسی افواہیں پھیلا دی گئیں کہ اردواسکولوں کو ضم یا بند کیاجارہا ہے۔
زہرا جبین نے کہا کہ کسی بھی اسکول کو بند نہیں کیا جائےگا۔ محکمہ تعلیم نے کنڑا اسکولوں کی طرز پراردو اسکولوں میں بھی طلبا اور اساتذہ کے تناسب کو برقرار رکھنے کیلئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔ زہرا جبین نےکہا کہ اس حکم نامہ کو واپس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔ وہیں، کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیرمین مبین منور نے کہا کہ اکیڈمی اردو اسکولوں کے تحفظ اور ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔