دہلی پولیس نے سیریل ریپسٹ کو کیا گرفتار، سینکڑوں اسکولی بچیوں کو بنایا شکار

03:37PM Tue 17 Jan, 2017

بھٹکلیس نیوز / 17 جنوری، 17 نیو دہلی / (ایجنسی) تین سالوں سے اسکول کی لڑکیوں کو اکیلا دیکھ کر ان کی عصمت کو لوٹنے والا ٹیلر پولس کی گرفت میں آگیا ہے جس کی شناخت سنل رستوگی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پندرہ تا اٹھارہ سالہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پیشے سے درزی اڑتیس سالہ سنیل رستوگی پندرہ سالہ لڑکیوں کو اپنے شرمناک اور مکروہ فعل کا شکاربناتا رہا۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے گھناونے جرم کیلئے مخصوص لباس تیار کیا ہوا تھا، جسے پہن کر وہ جرم کرتا تھا۔ملزم نے رہائش رودر پور میں رکھی ہوئی تھی اور صرف واردات کرنے ہی نئی دہلی آتا تھا، ملزم کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب سنیل کی ٹیلرنگ کی دکان بند ہوتی وہ گھناؤنا کام شروع کردیتا، سنیل رہتا رودر پور میں تھا اور واردات کرنے دہلی آتا تھا۔