لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے ہتھیانے والا ملزم کاروار پولس کی گرفت میں
12:10PM Thu 15 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 15 جون، 17
کاروار / (نامہ نگار) کاروار سینڈیکیٹ بینک میں اپنا کھاتہ رکھنے والے دو افراد اور ہلیال کے ایک شخص کے کھاتے سے پیسے ہتھیانے والے ملزم کو کارورا پولس نے گرفتار کیا ہے اور اس سے اس بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم سنگپا نے نیفٹ کے ذریعہ ایک بڑی رقم اپنے کھاتے میں منتقل کی تھی۔
اطلاع کے مطابق یہ شخص بینک میں پیسہ جمع کرنے آنے والوں کے سیونگ اکاؤنٹ کے نمبر حاصل کرتا تھا اور پھر فرضی دستخط کے ذریعہ ان کے کھاتوں سے اپنے کھاتوں میں پیسہ منتقل کرتا تھا۔ اس سلسلہ میں ہلیال پولس نے ملزم کو حراست میں لے کر کاروار پولس کے حوالہ کیا ہے۔
کنڑا سے ترجمہ : اے جے اسدی)